Breaking News
recent

We Condemn the privatization of Kidney Center Multan, All Pakistan Anjuman-e-Tajran

We Condemn the privatization of Kidney Center Multan, All Pakistan Anjuman-e-Tajran

کڈنی سنٹر کی نجکاری قابل مذمت :آل پاکستان انجمن تاجران

تاجر برادری احتجاجی تحریک کے حوالے سے ڈاکٹرز کا ساتھ دیگی ، خواجہ سلیمان صدیقیملتان (وقائع نگار خصوصی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کڈنی سنٹر کی نجکاری کی تاجر برادری بھرپور مذمت کرتی ہے اور تاجر برادری کڈنی سنٹر بچائو تحریک کے حوالے سے تاجر برادری اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کرتی ہے ۔ خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ کڈنی سنٹر کی مجوزہ نجکاری کو رکوانے کیلئے تاجر برادری پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے شانہ بشانہ ہوگی اور تاجر برادری احتجاجی تحریک کے حوالے سے ڈاکٹرز کا بھرپور ساتھ دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ کڈنی سنٹر کی نجکاری کے اقدامات کو فوری روکے ، دوسری جانب ایسے لگتا ہے کہ حکومت صحت کی سہولیات فروخت کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جنوبی پنجاب کے تاجروں اور عوام کے ساتھ غیر مساویانہ رویہ اپنائے ہوئے ہے جنوبی پنجاب کے بہت سارے پراجیکٹ خاموشی کے ساتھ اپر پنجاب منتقل کئے جارہے ہیں اور نجکاری کے نام پر غریب عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے ۔
We Condemn the privatization of Kidney Center Multan, All Pakistan Anjuman-e-Tajran

No comments:

Post a Comment

Powered by Blogger.