Breaking News
recent

Employees Protest Against Privatization of Multan Institute of Kidney Diseases Multan

کڈنی سنٹر کی نجکاری کے خلاف احتجاج, عوام سے مفت علاج کی سہولت چھینی جا رہی ہے: ڈاکٹرز

سنٹر کو ٹرسٹ کے حوالہ کرنے کیخلاف ہسپتال کے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کا مظاہرہ ،ملتان مظفرگڑھ روڈ بلاک، پی ایم اے نے بھی ڈاکٹروں کی حمایت کردیاحتجاجی مظاہرہ،سڑک بلاک کرنیکا محکمہ صحت نے نوٹس لے لیا ،ایم ایس ڈاکٹر مشتاق رسول سے رپورٹ طلب، ہسپتال میں مظاہرہ کرنے پر 2ڈاکٹروں کوشوکاز نوٹس جاری

 ملتان(وقائع نگار خصوصی)ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز(کڈنی سنٹر)ملتان کو ٹرسٹ کے حوالہ کرنے کے خلاف ہسپتال کے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف نے گزشتہ روز کڈنی سنٹر ملتان کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ملتان مظفرگڑھ روڈ کو بلاک کردیا۔جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ڈاکٹروں نے کڈنی سنٹرکو انڈس گروپ کے حوالہ کرنے کیخلاف نعرے بازی کی اورحکومت سے مطالبہ کیا کہ کڈنی سنٹر کو ٹرسٹ کے حوالہ کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے ۔ڈاکٹروں کے مستقبل سے کھیلنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں بظاہر ناکام نظر آتی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ صحت جیسے اہم شعبہ کوچلانے کی ذمہ داری نجی سیکٹر کو دی جارہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق کڈنی سنٹر ملتان کے ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف کے احتجاجی مظاہرہ کرنے اور سڑک بلاک کرنے کا محکمہ صحت پنجاب نے نوٹس لے لیا ہے اور اس سلسلہ میں ایم ایس ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز ڈاکٹر مشتاق رسول سے اس واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔کڈنی سنٹر ملتان کی انتظامیہ نے ہسپتال میں مظاہرہ کرنے پر2ڈاکٹروں کوشوکاز نوٹس جاری کردیا ہے ۔دریں اثنا پی ایم اے ملتان کے صدر ڈاکٹر شاہد رائو نے کہا ہے کہ پی ایم اے ملتان کڈنی سنٹر کی نجکاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ، ایک طرف تو میٹرو اور اورنج ٹرین پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں اور دوسری طرف غریب عوام سے جینے کا حق بھی چھینا جا رہا ہے ، نجکاری کے نام پرجنوبی پنجاب کے غریب عوام سے مفت علاج معالجے کی سہولت چھینی جا رہی ہے ، حکومت ہسپتالوں کو ٹھیکے پر دے کر صحت جو عوام کا بنیادی حق ہے سے راہِ فرار حاصل کرنا چاہتی ہے ، ہسپتال کو ٹھیکے پر دینے کا اعلان بہت زیادہ قابل مذمت ہے ، ملازمین کی بھرتیاں روک دی گئی ہیں جو کہ ہزاروں افراد کے ساتھ زیادتی ہے اور ان کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، پی ایم اے ملتان حکومت کے اس اقدام کی بھرپور مذمت کرتی ہے ، حکومت نے اس اقدام کو واپس نہ لیا تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔

Employees Protest Against Privatization of Multan Institute of Kidney Diseases Multan

Employees Protest Against Privatization of Multan Institute of Kidney Diseases Multan

No comments:

Post a Comment

Powered by Blogger.