Breaking News
recent

CM Shehbaz Sharif Should Inaugurate Kidney Center Multan Soon. Chamber of Small Traders Multan

وزیر اعلیٰ ملتان کڈنی سنٹر کو جلد فنکشنل کرائیں ‘ ارشد باجوہ


محمد ارشد باجوہ جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب، ممتاز علی بابر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چیمبر آف سمال ٹریڈرز جنوبی پنجاب، احتشام الحق چیئرمین چیمبر آف سمال ٹریڈرز جنوبی پنجاب،ظفر اقبال صدیقی صدر چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان ،شیخ فیصل سعید سینئر نائب صدر چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان ،میاں عزیز الرحمن جنرل سیکرٹری چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان ،خواجہ یاسر اشفاق ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان ،خواجہ فاروق چیئرمین سپریم کونسل ،مرزا اعجاز ممبر سپریم کونسل ،شیخ سرفراز ممبر سپریم کونسل نے اپنے مشترکہ تحریری بیان میں کہا کہ کڈنی سنٹر ملتان کو پرائیوٹائز کرنا جنوبی پنجاب کے غریب اور محروم عوام کے لئے تازیانہ کے متراد ف ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس ہسپتال سے نا صرف جنوبی پنجاب بلکہ بلوچستان، خیر پختونخوا اور سندھ کے عوام بھی کثیر تعداد اور میں فیض یاب ہو سکتے ہیں غریب اور سفید پوش عوام کے لئے بلا معاوضہ سہولت مہیا کرنا مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا وعدہ ہے ہم چیف منسٹری پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کڈنی سنٹر کو جلد فنکشنل کیا جائے تاکہ علاقہ کے لوگ فیض یاب ہو سکیں انہوں نے کڈنی سنٹر کے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کڈنی سنٹر کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے ڈاکٹروں کو مکمل طورپر تحفظ دیا جائے ۔

CM Shehbaz Sharif Should Inaugurate Kidney Center Multan Soon. Chamber of Small Traders Multan

1 comment:

  1. Hopefully MIKD will better and become fully functional when Indus hospital will take over.

    ReplyDelete

Powered by Blogger.