Breaking News
recent

25 Volunteers to be appointed for the security of Kidney Center Multan

25 Volunteers to be appointed for the security of Kidney Center Multan

میٹرو منصوبہ کڈنی سنٹر کی سیکیورٹی کیلیے 175 رضا کار رکھنے کا فیصلہ

منظوری کے بعدمیٹرو روٹس ،سٹیشنوں پر150، کڈنی سنٹر میں25رضاکار تعینات ہونگے ،سکیورٹی خدشات برقرار رہیںگے :ذرائعملتان(یعقوب سید سے )شہرکے اہم پارکوں کے بعد میٹرو منصوبہ اورکڈنی سنٹر کی سکیورٹی کے لئے 175رضا کار رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔اس حوالے سے سفارشات تیارکرلی گئی ہیں۔جدید اسلحہ کے دور میں یہ رضا کار ہاتھ میں ڈنڈا تھامے مذکورہ اثاثہ جات پر سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ملتان کے اہم پارکوں میں سول ڈیفنس کے 64رضا کار بغیر کسی اسلحہ کے سکیورٹی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں اور اب اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے 18.5کلومیٹرپر مشتمل میٹروبس روٹس اور کڈنی سنٹر کے سکیورٹی انتظامات ’’فول پروف ‘‘بنانے کے لئے رضاکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔حکومت سے منظوری کے بعد عملی اقدامات شروع کر دئیے جائیں گے ۔جس کے تحت میٹرو روٹس اور سٹیشنوں پر150جبکہ کڈنی سنٹر میں25رضاکار سکیورٹی کیلئے مامورکئے جائیں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ پارکوں میں ڈیوٹی انجام دینے والے رضا کاروں کو اسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔اسی طرح میٹروروٹس ،سٹیشنوں اور کڈنی سنٹر میں بھی ڈیوٹی دینے والوں کو اسلحہ نہیں دیا جائے گا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مذکورہ اثاثہ جات اور شہریوں کی سکیورٹی کے لئے رضا کاروں کو اسلحہ کی اجازت نہ دینے سے سکیورٹی خدشات برقرار رہیں گے ۔

25 Volunteers to be appointed for the security of Kidney Center Multan

No comments:

Post a Comment

Powered by Blogger.